?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ایک ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو جب بھی خطرہ ہوگا تو حفاظت کے لیے پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا،سعودی عرب بھی ہمیشہ مشکل ترین وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ترقیاتی بینک تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ایک ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو جب بھی خطرہ ہوگا تو حفاظت کے لیے پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا،سعودی عرب بھی ہمیشہ مشکل ترین وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
ہماری شرح نمو درست سمت جارہی تھی بدقسمتی سے جیسے ملکوں کی تاریخ میں ہوتا ہے راستہ تبدیل ہوجاتا ہے توہم نے بھی اپنا راستہ کھو بیٹھا،دنیا کے دو بڑی معیشتیں ہمارے پڑوس میں ہیں، ہمارے پاس افغانستان سے ہوتے ہوئے پورا وسطی ایشیا ہے، جانتا ہوں کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے پچھاڑنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ، ہمارے درمیان صرف ایک مسئلہ کشمیر ہے، ہم دو تہذیب یافتہ ہمسائیے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں، اگر کشمیریوں حقوق دئیے گئے تو ہمارے درمیان کوئی اور مسئلہ نہیں ہے، دونوں ممالک اچھے ہمسائیوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔
سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دیگر تمام تعلقات سے بالاتر ہیں کیونکہ یہ عوام کے عوام سے تعلقات ہیں، پاکستان میں جو بھی حکومت آتی ہے اس کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی دو وجوہات ہیں، پہلی وجہ دو مقدس مساجد ہیں اور ہم سعودی عرب سے بندھے ہوئے، دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل ترین وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امریکہ اور اسرائیل دونوں کو منھ کی کھانا پڑی؟ پینٹاگون کے سابق مشیر کا انکشاف!
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی وزارت دفاع کے سابق مشیر نے ایک بیان میں
اکتوبر
پاکستان کو طویل عرصے کے بعد کامیاب حکومت ملی ہے: فواد چوہدری
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
دسمبر
ترکی کی طرف سے S-400 کی ممکنہ واپسی ہمارے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گی: پیسکوف
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پسکوف نے جمعرات کے
دسمبر
امریکی غزہ میں بائیڈن کی بربریت کے مخالف
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:اِپسوس امریکیوں کے مشترکہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
اکتوبر
مآرب میں انصار اللہ کی پیش قدمی سے امریکہ اور سعودی عرب خوفزدہ
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : عمانی وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب نے ٹیلیفون
نومبر
میں ڈرنے والی نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے؛بھارتی باحجاب طالبہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسلامو فوبک حملے کا نشانہ بننے والی ہندوستانی باحجاب طالبہ بی
فروری
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس : آڈیو لیکس پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف
ستمبر
قطر کے سابق وزیر اعظم کا صیہونی فوجی مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:قطر کے سابق وزیر اعظم نے امریکہ کی حمایت سے صیہونی
جنوری