سعودی عرب میں تعینات سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے: وزیر خارجہ

افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ

?️

دبئی(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد حکومت نے انہیں ملک واپس بلا لیا ہے ، وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ’اگر کسی اور ملک سے سفارت کاروں کی شکایت ملی تو انہیں بھی وطن واپس بلا لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سعوی عرب میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے اِن سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کی شکایات کے بعد سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کی شکایات ملی تھیں، پاکستانی شہریوں کی شکایت پر مذکورہ سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے‘۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، اس دورے میں وہ یو اے ای حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں آمد پر کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وزیرخارجہ کا پرتپاک استقبال کیا، جس پر شاہ محمود قریشی نے میزبانوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان معاشی سفارت کاری کو بروئےکار لا رہا ہے، جس کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں کثیرکاروباری مواقعوں پر مبذول کرائی جارہی ہے، وبائی صورتحال کے باوجود معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، یوایای کے ساتھ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آرہی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’یو اے ای دورے کا مقصد کثیر الجہتی شعبہ جات میں تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے، خوشی ہے پاکستانیوں کی کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے، پاکستانی کمیونٹی محنت و لگن سے تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کررہی ہے‘۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیا سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعویٰ

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} حکمران جماعت تحریک انصاف کو وزیر دفاع پرویز

پانچ سالہ امریکی سیاہ فام بچہ نسل پرستی کاشکار

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کی پولیس نے 5 سالہ سیاہ فام

اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی ہو سکتی ہے

?️ 1 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے

مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہو گئے

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی جنرل نشست

یوکرین جنگ میں حزب اللہ کی موجودگی جھوٹ ہے: سید حسن نصر اللہ

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے

نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے رکھنے کی تجویز

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے مالی سال کیلئے  ایف بی آر کا

یوکرائنی سفارت خانے نے تل ابیب کی شہادت کی کارروائی کی مذمت کی

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  تل ابیب میں یوکرین کے سفارت خانے نے آج جمعہ

ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے بعد نیا بجٹ اب ٹیکس شرحوں میں اضافے پر مرکوز ہوگا

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود گنجائش کے باعث نئے ٹیکس اقدامات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے