?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سعودی شہر ریاض کیلئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو دوران پرواز ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے والے پی آئی اے طیارے کی سائیڈ اسکرین میں دوران پرواز دراڑ پڑ گئی جس کے بعد جہاز کے کپتان نے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
اجازت ملنے کے بعد کپتان طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کروانے میں کامیاب رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز اور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود کسی بھی شخص کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے پروازوں میں ہنگامی صورتحال کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز میں فنی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق سعودی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیش آگئی جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔پی کے 9760 فنی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا۔کنٹرول ٹاور سے اجازت ملنے پر پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ جبکہ اسی روز اسلام آباد سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے307 میں فنی خرابی رپورٹ ہوئی۔بتایا گیا کہ طیارہ ٹیک آف کرنے کے بعد 21 منٹ تک ہوا میں رہا۔فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔کپتان نے بحفاظت طیارہ ائیر پورٹ پر اتارا۔قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے ایک نیوی گیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔کپتان نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر طیارے کو واپس اسلام آباد اتارا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ
اکتوبر
امریکیوں کا کرسمس کے تحائف کم خریدنے کا اعلان
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ بھر میں متعدد گھرانے، خوردہ فروش اور خیراتی ادارے بڑھتی
نومبر
نفتالی بینٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر ہے: رائٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے کنیسٹ میں سیکیورٹی
جون
ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس
جون
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
?️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران
فروری
امریکی جج نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی فنڈنگ کو جزوی طور پر بحال کرنے کا حکم دیا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی
اگست
ہمارا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے:وزیر اعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ
ستمبر
ہم روس کی سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں: پیوٹن
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو دنیا
جولائی