?️
(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم عمران اس وقت سری لنکا کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے میں سری لنکا کا دورہ ایک کرکٹر کی حیثیت سے کیا تھا اور آج ایک بار پھر اس سرزمین پر حاضر ہوا ہوں انہوں نے سی پیک میں پاکستان کا اہم کردار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سری لنکا پاکستان کے راستے اپنی اقتصادی روابط کو فروغ دے
انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے اور چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اس کا اہم ترین پروگرام ہے جو علاقائی روابط کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا، سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے وسط ایشیا اور سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں، سری لنکا کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے اقتصادی علاقائی روابط کو فروغ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے، پاکستان 10 سال بدترین دہشت گردی کا شکار رہا جس میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، سری لنکا نے 30 سال تک دہشت گردی کا مقابلہ کیا جس میں پاکستان نے اس کی مدد کی اور دہشت گردی نے سری لنکا کی ترقی اور سیاحت کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جو ملک سیاحت پر انحصار کرتا ہو وہاں دہشت گردی ہو تو سرمایہ کاری نہیں آتی اور یہی پاکستان کے ساتھ ہوا، ان 10 سالوں میں ملک سے سیاحت ختم ہوگئی اور دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے سرمایہ کاری بند ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں کورونا وائرس کی صورت میں جیسے ایک اور مسئلے کا سامنا ہے، مجھے معلوم ہے کہ سری لنکا بھی سیاحت پر انحصار کرنے والے دیگر ممالک کی طرح اس وبا سے متاثر ہوا ہے، ہم نے اس معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ اس وقت کس طرح ترقی یافتہ ممالک، ترقی پذیر ممالک کی مدد کر سکتے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو خود کو اس معاملے سے دور نہیں کرنا چاہیے، کورونا وبا نے غریب ممالک اور ہر ملک کے غریبوں کو زیادہ متاثر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا میں عدم برابری کو بالکل واضح کر دیا ہے لہٰذا اقوام متحدہ جیسی عالمی تنظیموں کو آگے بڑھ کر غریب ممالک کا خیال رکھنا چاہیے۔عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
قبل ازیں سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا نے کہا کہ کورونا وائرس نے ملک کو متاثر کیا ہے، وبا سے قبل سیاحت اور ایوی ایشن کے شعبوں میں سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا تھا۔
انہوں نے بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے سیاحت کے دروازے کھولنے اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے جبکہ غیر قانونی منشیات، ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور دیگر تمام غیر قانون سرگرمیوں کے خلاف دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں روابط کو مضبوط بنائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کا دفتر سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔وہ سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایئرپورٹ پہنچنے پر سری لنکا کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی،اس کے علاوہ ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ن لیگ اور فضل الرحمان بھی حکومت کو بھی کرپٹ کہہ رہے ہیں
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا
جنوری
ٹیکسز کے بجاے عوام کو ریلیف دی جائے:وزیر اعظم
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اراکین کی جانب سے مہنگائی پر اظہار نظر کرنے
اپریل
امریکا میں مندر کی تعمیر کے لیئے دلت ہندوؤں کی اسمگلنگ کا معاملہ، 200 سے زائد مزدور عدالت پہونچ گئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک عالیشان مندر کی
مئی
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کیوں مستعفی ہوئے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ مارک
اکتوبر
ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے حلفی بیان کیوں طلب کیا؟
?️ 25 فروری 2021پشاور {سچ خبریں} ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا دینے
فروری
طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی حکام نے صیہونی حکام کے ساتھ مل کر فریقین
جولائی
بائیڈن جسمانی لحاظ سے دوبارہ صدر بننے کے قابل نہیں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر
جون