سرکاری ٹی وی کے 3 مرد ملازمین کا ہراسانی کیخلاف وفاقی محتسب سے رجوع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے 3 سینئر مرد حکام نے دفتر میں مبینہ ہراسانی کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کرلیا۔

ہراسانی کی شکایت کرنے والوں میں سربراہ حالات حاضرہ، ایک جنرل منیجر اور ایک منیجر ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق ان افسران کو انسداد ہراسانی قانون 2010 کے تحت قائم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر ان کے عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے، ان افسران نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے بے معنی شکایات کو جواز بناکر ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے جو خواتین کو کام کی جگہ پر ہرسانی سے بچانے کیلیے 2010 میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس ادارے کا بنیادی مقصد افراد کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی میں آئین کی شق 10 اے کو نظر انداز کیا گیا ہے جو مقدمے کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنانے کا حق دیتی ہے۔

ایک درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی انسداد ہرسانی کمیٹی مستقل غیرقانونی اقدام کو قانونی بنانے کی کوشش کررہی ہے، تحقیقاتی عمل شفاف نہیں ہے، خاص کر گواہوں کو ایمائی سوالات میں الجھاکر اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جس سے انصاف کی عدم فراہمی کےخدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے سیکشن 4، 4اے اور 4 سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو ارکان کے سامنے رکھے گئے شواہد فراہم نہیں کیے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ اسے تحریری جواب جمع کرانے اور اپنے خلاف پیش کیے گئے گواہوں سے جرح کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

ایک اور شکایت میں سرکاری ٹی وی کے ملازم نے موقف اپنایا ہے کہ انتظامیہ نے اسے سزا دینے کے لیے شواہد گھڑے ہیں۔ انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ اصل تنازع یہ ہے کہ انہوں نے سینئر افسران کی من مانیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر انہیں سبق سکھانے کے لیے انتظامیہ نے بودی وجوہات کو جواز بناکر کارروائی شروع کردی۔

تیسرے درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسے دفتری سیاست کا نشانہ بنایاگیا ہے اور انتخابات کی نشریات کے لیے رکھی گئی خاتون کو اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے اکسایا گیا، تحقیقاتی کمیٹی نے اسے اپنے دفاع کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا اور انہیں جنرل منیجر کے عہدے سے تنزلی دیکر پروڈیوسر بنایا۔

پی ٹی وی کے ترجمان تصور عرفات چوہدری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان افسران کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جارہا ہے اور انسداد ہراسانی کمیٹی کی سفارشات پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی میں خواتین کے ساتھ ہراسانی ناقابل قبول ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی انفارمیشن اینڈ سائبر سیکیورٹی آرگنائزیشن میں ملازمت کی شرط کیا ہے؟

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس، سیکیورٹی اور سائبر اسپیس آرگنائزیشن کے اعلان کے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 478 پوائنٹس بڑھ گیا

?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان

یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ،

دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر

ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ

مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری

?️ 26 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا

امریکہ اور یورپ میں اسرائیل کا زوال؛ صیہونیوں سے دنیا نفرت کیسے ہوئی؟

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے بعد صیہونی حکومت کے حقیقی اور وحشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے