سرکاری ملازمین کورونا ویکسی نیشن لگوائیں تنخواہ اور پروموشن پائیں

?️

کراچی (سچ خبریں )  وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن کورونا ویکسین کے بعد ملے گی، جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بندکردی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی مہم کے پروگرام بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں ، بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ اجرا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے ، کیوں کہ کورونا وباء سے بچنے کے لیے ویکسین اہم ترین ہتھیار ہے ، اسی بناء پر سندھ حکومت کی کوشش ہے ویکسین ہر شہری کو لگے، جس کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت ویکسین کے لیے سہولت فراہم کررہی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 30 لاکھ 35 ہزار 998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکے ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تشخیص کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے، ہسپتالوں پر بھی اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے، کراچی میں ساڑھے 9 فیصد جب کہ حیدرآباد میں کورونا کی تشخیص کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہے ، کراچی کے ضلع شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد اور ضلع جنوبی میں 9 فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ٹسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے %50 حاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی جب کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا، اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں اس حکومت کی وزارت

شام میں ترکی اور اسرائیلی حکومت کو درپیش منظرنامے

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو شام میں بشار الاسد کی حکومت کے

PPP اور PTI ارکان میں ہاتھا پائی اور دھکہ مکی

?️ 26 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان

غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں

ترکی کی شام کی تقسیم سے متعلق مشکوک سرگرمیوں پر وارننگ

?️ 26 جولائی 2025ترکی کی شام کی تقسیم سے متعلق مشکوک سرگرمیوں پر وارننگ ترکی

پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

?️ 31 جولائی 2025پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

لاہور کی سڑک پر گھومنے پھرنے کی اجازت ہے فساد کرنے کی نہیں۔ عظمی بخاری

?️ 24 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے