?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمودخان اچکزئی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آرنمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کیے ہیں۔
محمود خان اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے ان کے گھرپرچھاپہ مارا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کے کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کو کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملکیتی اراضی کے ایک حصہ پر محمود خان اچکزئی کا غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محمود خان اچکزئی نے بطور صدارتی امیدوار صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔
پارٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ چھاپہ محمود اچکزئی کی رہائش گاہ پر مارا گیا اور یہ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کی حالیہ تقریر پر ’ریاستی اداروں‘ کا ردعمل ہے۔
تاہم کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد اسد نے کہا تھا کہ یہ چھاپہ محمود اچکزئی کی رہائش گاہ کے قریب واقع زمین کا ایک حصہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
سعد اسد نے الزام عائد کیا تھا کہ دوبارہ حاصل کی گئی اس زمین (جس کا رقبہ 2.5 کنال ہے) پر چار دیواری کھڑی کرکے اسے گھیر لیا گیا تھا اور اس پر محمود اچکزئی نے غیرقانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔
سعد اسد نے کہا تھا کہ ریونیو عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین کو واپس لے لیا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔
کوئٹہ کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو حکومت بلوچستان کی ملکیتی زمین پر غیرقانونی قبضوں کی نشاندہی کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز مقامی انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور محکمہ ریونیو کے حکام کے ساتھ مل کر یہ چھاپہ مارا گیا۔
کمیٹی کی جانب سے بہت سی جگہوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں ایسی کئی سرکاری اور نجی املاک شامل ہیں، جن پر مبینہ طور پر مختلف لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔
4 مارچ کو ہی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی وجہ سے صدارتی الیکشن کو بلاوجہ متنازع کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو نے محمود اچکزئی کے گھر پر مبینہ چھاپے کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی سیوریج میں اس بار نامعلوم تکنیکی نقائص
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ میں حکومت کے سیوریج سسٹم
جولائی
آپریشن گش ایٹزیون پر لائبرمین کا ردعمل
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بیت اللحم کے جنوب میں واقع کرۂ باختری کے علاقے گوش
نومبر
اس وقت سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ کرنےکا اچھا موقع ہے:صیہونی قلمکار
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ایک صیہونی قلمکار نے سعودی عرب کے خلاف جاری اندرونی اور
جنوری
عرب اور اسلامی ممالک ایران کی حمایت کریں : انصار اللہ
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا
جون
ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن
اکتوبر
گرین پاکستان منصوبہ: 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا
اپریل
البانیائی عوام کا ٹرمپ خاندان کے منصوبے کے خلاف احتجاج بیسویں دن میں داخل
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: بیسویں دن بھی ہزاروں البانیائی شہریوں نے ٹرمپ خاندان سے
جون
پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا
نومبر