?️
کوالا لمپور: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے، حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں سہولت کے لیے اصلاحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، آئی ٹی، ٹیک اور اے آئی کے شعبوں میں وسیع استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ بین الاقوامی بزنس گروپس اور سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیاء کے بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جس نے گوبی پارٹنرز کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران گوبی پارٹنرز کے وفد نے پاکستان میں ای کامرس اور فنانشل ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بہت استعداد موجود ہے جس کے لیے دونوں فریقین بھرپور کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک کی درمیان بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان ملائیشیابزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر گوبی پارٹنرز کا اعتماد خوش آئند ہے، حکومت پاکستان سرمایہ کاری سہولت اور بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی کے ذریعے سٹارٹ اپس اور ابتدائی مرحلے کے سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے مرکوز اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو راغب کرنا ہماری ترجیح ہے، ڈیجیٹل معیشت خاص طور پر فن ٹیک، ای کامرس اور آئی ٹی خدمات ہماری قومی ترقی کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، ہم پاکستان کے آئی ٹی، ٹیک اور اے آئی کے شعبوں میں وسیع استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ بین الاقوامی بزنس گروپس اور سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے، عمر ایوب
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے
اپریل
ٹرمپ کے اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں بیان سے اہل خانہ ناراض
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں
اگست
خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے
?️ 16 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت
ستمبر
امریکی کانگریس کے سامنے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطینی حامیوں کی بڑی تعداد نے اس ملک کی کانگریس
جولائی
ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے
فروری
یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دسمبر
ایران میں سیکڑوں قیدیوں کی سزا میں کمی اور معافی
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای کو متعدد قیدیوں کی
مارچ
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست