سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے:عمران خان

وزیر اعظم عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، جس کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں ، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل کی بھی تلاش کی جائے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 6 کروڑ آبادی والے شہروں کا ماسٹر پلان جلد تیار کیا جائے، ہائی رائزعمارتوں کی دیکھ بھال کے اصول وضع کیے جائیں ، ان کی جانب سے یہ ہدایات قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ کے اجلاس میں جاری کی گئیں ، جس میں وفاقی وزرامعاونین خصوصی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس کے علاوہ چاروں صوبوں سے اعلیٰ افسران بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شہروں کے ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 28 شہروں کیلئے ماسٹر پلاننگ پر کام جاری ہے، جن کی آبادی 6 کروڑ 47 لاکھ ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ ماسٹر پلان تیار کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے، ہائی رائزعمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے اصول وضع کیے جا رہے ہیں، تاکہ تعمیر کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ، زون 3 کے گرین ایریازکے تحفظ کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہری آبادیوں کے بےہنگم پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، گرین بیلٹس کے تحفظ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ، مارگلہ کی پہاڑیوں اور دیگر سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مشہور خبریں۔

ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین

فرانس کے سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصان کا باعث ہے

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث

افغانستان کی حزب اسلامی کا لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا مطالبہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ نے اس ملک میں لڑکیوں

اردنی حکام کیوں صیہونیوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں؟

?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کی موجودہ حکومت کا اہم مقصد صیہونی حکومت کے

محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا

?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق

امریکہ کو بہتر لیڈروں کی ضرورت ہے: کسنجر

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  99 سالہ ہنری کسنجر  نے ایک امریکی میڈیا کو انٹرویو

لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی 8 خطرناک شقیں

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:قطری ویب سائٹ عربی 21 نے لبنان اور صہیونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے