?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لائی جا رہی ہے اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں اور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی بہنوں کے ذریعے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان پر پابندیاں لگا دی ہیں، اس سے بہتر ہے ہمارے ارکان اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں، 10 محرم کے بعد غلامی کے نظام کےخلاف تحریک شروع کر دیں کیوں کہ قوم کو غلام بنایا جا رہا ہے اور غلام بننے سے بہتر ہے میں ساری زندگی جیل میں رہوں، بات صرف اُن کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی میں 50 ہزار عہدیداران ہیں اور وہ اپنا وزن اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ سیاستدانوں کا کام ہے سیاست کرنا، لیڈ کرنا یا کال دینا ہمارا کام نہیں ہے، انسان جو مرضی پلان بناتا رہے لیکن آخری پلان اللہ کا ہے اور اللہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے جو احکامات ہوں گے ہم ان کا مکمل فالو اپ کریں گے اور ان کو احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کریں گے، عمران خان کو اس پر اپڈیٹ دیا کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت کیا پورا ملک عمران خان کی پارٹی ہیں، اب یہ عوامی نمائندوں کو ایک ایک کرکے اسمبلی سے نکال رہے ہیں، عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، جب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہی رہیں گے، کم از کم جب ہم پریشر ڈالتے ہیں تو دو بہنوں کی تو ملاقات ہو جاتی ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان
اپریل
عرب لیگ نے صہیونیوں کے ہاتھوں 223 فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی قوم اور ان کے مقدس املاک کے خلاف
دسمبر
بائیڈن اور ٹرمپ کا دوبارہ میچ؛ کیا فاتح پہلے ہی معلوم ہے؟
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز نے 2024 کے صدارتی
مارچ
فلسطینیوں کی کامیابی پر لبنانی عوام کا منفرد انداز میں جشن
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:سینکڑوں لبنانی شہریوں نے فلسطینیوں کی صہیونیوں پر فتح کا جشن
مئی
یا پانچویں انتخابات یا نیتن یاہو کے بغیر کابینہ
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:یامینا پارٹی کے رہنما نے نیتن یاہو کے بغیر کابینہ تشکیل
مئی
وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے
دسمبر
ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے
مارچ
ہزاروں فرانسیسی شہریوں کا میکرون کے استعفے کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:سردی کا موسم قریب آنے نیز بجلی اور گیس کی کٹوتی
ستمبر