سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے اخبارات میں بڑے اشتہارات شائع کروانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اگر صرف پی آر پر چلائی جائے تو یہ بظاہر دلچسپ اور آسان لگتی ہے جہاں سب سے پہلے ایک اعلان کرو، پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو اور آخر میں اخبارات کو اشتہارات سے بھر دو جن میں اپنی ہی تعریف کی جائے اور یہ سارے اشتہارات ظاہر ہے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے ہی چھپوائے جاتے ہیں۔

مشاہد حسین سید کی جانب سے یہ تبصرہ وزیراعظم کی جانب سے حال ہی میں بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے اخباری اشتہارات پر کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اعلان کی حقیقیت بھی سامنے آچکی ہے۔ڈان نیوز نے رپورٹ کیا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کی گئی، نان پیک آورز اور پیک آورز کا بنیادی ٹیرف اب بھی وہی رہے گا جو نان پیک آور 41 روپے 48 پیسے اور پیک آور 48 روپے فی یونٹ ہے، بجلی کی قیمت میں ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 روپے کمی کی گئی، 1 روپے 41 پیسے کی کمی مجموعی رقم پر ٹیکس کی کمی کی وجہ سے ہوگی یوں ان کو ملا کر وزیراعظم نے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کیا۔

نیپرا حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی وصولی پر مشتمل ہوگا، اس پیکیج میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے شامل ہیں، جس کا نیپرا پہلے ہی نوٹی فکیشن جاری کرچکا ہے، یہ کمی اپریل سے جون 2025ء یعنی 3 ماہ کیلئے ہوگی، وزیراعظم کے اس اعلان میں 1 روپے 36 پیسے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے شامل ہوں گے، اس ضمن میں بھی نیپرا نے پہلے ہی فیصلہ جاری کردیا تھا، اس کے علاوہ 1روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کا تخمینہ تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے لگایا گیا ہے، جس پر نیپرا کی سماعت اور فیصلہ تاحال نہیں آیا جب کہ اس ریلیف پیکیج میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی پیٹرولیم لیوی کی مد میں شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا

انتہاپسند اسرائیلی ربی نے فلسطینیوں کے بارے میں کیا مطالبہ کیا!؟

?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: بنیاد پرست اسرائیلی ربی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام

حکومت نے مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے لیے

?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7

دنیا میں صرف میں ہی ہوں جو پیوٹن کو روک سکتا ہوں!:ٹرمپ  

?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص

چین کی امریکہ کو دھمکی

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر

جماعت اسلامی لاہور کا یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام

?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)قبلہ اؤل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی قتل و غارت

کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارت کی جیلوں میں منتقلی کی شدید مذمت

?️ 28 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و

نو منتخب وزیر اعظم کا عوام کو ریلیف

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے