?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے تو سانحہ مری پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اپنی خاموشی ٹوڑ دی اور وہ بھی حکومت کے خلاف ہو گئی ہیں۔ سانحہ مری میں 23 سیاح جان کی بازی ہار گئے، حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری مری انتظامیہ کی ہے، این ڈی ایم اے بھی واقعے کی ذمہ دار ہے۔
حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی تھی۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ مری پر بحث کے دوران حزب اختلاف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’انتظامی ناکامی‘ اور ’مجرمانہ غفلت‘ کا الزام عائد کیا تھا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے بھی سانحہ مری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری میں سیاحوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ برفباری انجوائے کرنے والے افراد شدید برف باری اور ٹریفک کی بدترین صورتحال کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یاد رہے کہ سانحہ مری میں 23 سیاح جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 8 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شبلی فراز کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فرازنے اسلام آباد کے بلدیاتی
جنوری
نیتن یاہو کی کابینہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: امریکی ماہر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ماہر پروفیسر رافیل شانیسکی نے صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر
جنوری
امریکہ دنیا پر کیا مسلط کرنا چاہتا ہے؟ روس کی زبانی
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے امریکی نائب صدر کے توہین آمیز
اکتوبر
مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے
جون
شام کے شہر حلب میں کار بم دھماکہ
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے شہر
اپریل
یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اگست
امریکہ کا ایران اور چین کو چپ کی فروخت روکنے کا منصوبہ
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے ایک گروپ
دسمبر
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر