سال نو پر ہلڑ بازی سے متعلق پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

🗓️

لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں اس حوالے سے  پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے پنجاب میں آتش گیرمادے کی خرید وفروخت پر1555مقدمات درج کیے،آتش گیر مادے کی خریدوخروخت پر1690افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔ایس پی ٹریفک کے مطابق حراست میں لئے جانے کے بعد 18 سال سےکم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا، ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی، ون ویلرز کی نشاندہی پر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائےگا۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

مشہور خبریں۔

محرم الحرام میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن

🗓️ 10 اگست 2021روہڑی (سچ خبریں) محرم الحرام کے دوران روہڑی شہر انتہائی حساس قرار

صیہونی شہری کیوں بھاگ رہے ہیں؟

🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مختلف ممالک سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اقوام متحدہ کی ناکامی کی واضح مثال ہے: حریت کانفرنس

🗓️ 22 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:   صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز

ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی

🗓️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!

🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے

مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے

امریکہ کا مطلب ہتھیار

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے