سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

?️

ملتان (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے ٹی ایل پی سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم ٹی ایل پی کی سیاست سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہورہے ہیں، اور یہ فیصلہ کسی بھی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ شہدا کے خون کے احترام میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر پاک فوج کو ضرورت پڑی تو ہم اپنی افواج کے ساتھ سرحدوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاجی کال کا کوئی جواز نہیں تھا، بیرونی چیلنجز کے باوجود احتجاج غیرمناسب تھا۔ ایک سابق ٹکٹ ہولڈر نے کہا کہ پُرتشدد اور جتھے بازی کی سیاست اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی امن چاہتے ہیں، وہاں امن معاہدہ ہورہا ہے اور پاکستان میں ہماری سابقہ جماعت کی جانب سے احتجاجی تحریک کا شروع کرنا اور پھر اس احتجاج میں تشدد کا عنصر شامل ہوجانا، اس کا ہمارا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔

سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ریاست ہے، ریاست سے بڑھ کر کوئی نہیں، جب ریاست مضبوط ہوتی ہے تو تمام چیزیں ملتی رہتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغرب میں یوم قدس کے مظاہروں کی اپیل

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  مراکش کی سول سوسائٹی کی بعض تنظیموں نے رمضان المبارک

داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران

فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر

جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں

ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے تین مختلف آپشنز پیش کردیے

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو

کینسر سے جنگ لڑ رہی نائلہ جعفری کی مدد کے لئے اداکار بھی تیار

?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ  نائلہ جعفری گزشتہ 5 سال سے کینسر سے

پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں. رانا ثنا اللہ

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا

کیا عنقریب یوکرین ختم ہونے والا ہے؟ فرانسیسی صدر کا بیان

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی ذریعے نے کہا کہ اس ملک کے صدرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے