?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ کو انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کے لیے نہیں ہوتیں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ کو توسیح دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔
ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیح کا فیصلہ کیوں کیا؟ جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیح دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیح دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔
خیال رہے کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایوانِ زیریں میں اسپیکر تھے، اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایک ہفتے جاری رہنے والے تناؤ میں ان پر نظریں مرکوز تھیں، جس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
9 اپریل کو اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انکار کرتے ہوئے بطور اسپیکر قومی اسمبلی استعفے دے دیا تھا، جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی سابق اسپیکر ایاز صادق نے کی تھی، انہوں نے مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی تھی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی حکومت گر گئی تھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کی تھی، بعد ازاں، 2019 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت میں اس وقت توسیع کی تھی جن ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 3 مہینے باقی تھے۔
عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہئے۔
فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں خفیہ پھانسیوں کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے
فروری
الخدمت پاکستانیوں کے تعاون سے فلسطینیوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گی، نعیم الرحمٰن
?️ 9 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن
اکتوبر
ہیگ کی عدالت کا چ کی مذمت کرتے ہوئے نیا حکم جاری
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف آج بدھ کے روز غزہ پٹی پر
اکتوبر
گل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ چیف فائر آفیسر
?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے
جنوری
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی
دو جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔ احسن اقبال
?️ 2 نومبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو
نومبر
اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار
ستمبر
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چار اسلامی میوزیم کی تعمیر
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن
دسمبر