?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں 12 دسمبر کو دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور رضوان عباسی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہل خانہ اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے، میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔
اڈیالہ جیل پہنچنے پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ملزمان میں سائفر کیس کی چالان نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفر کیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت سے متعلق جیل انتظامیہ فیصلہ کرے گی یا جج کی صوابدید ہے، میڈیا کی عدالت تک رسائی سے متعلق پراسیکیوشن کا کوئی تعلق نہیں۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی وکلا نے نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی اور اس حوالے سے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا کہا جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹرز نے کیس کے نقول آج فراہم کرنے کی درخواست کی۔
دریں اثنا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کیس کے نقول فراہم کردیے گئے، قانون کے مطابق 7 روز بعد 12 دسمبر کو دونوں پر فردجرم عائد کی جائے گی۔
دریں اثنا عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جاری جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹی فکیشن غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔
بعدازاں 23 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس (ایف جے سی) میں پیش کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
28 نومبر کو عمران خان کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے سے اڈیالہ جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات کے سبب معذرت کرلی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا تھا کہ کیس کا اوپن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا۔
یکم دسمبر کو وفاقی وزارت داخلہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
2 دسمبر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی کارروائی اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع ہوئی تاہم جیل حکام نے بیشتر صحافیوں کو اوپن ٹرائل میں شرکت سے روک دیا۔
سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد سماعت 4 دسمبر (آج) تک ملتوی کر دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا
مئی
یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ یمنی اب بھی اسرائیل
دسمبر
25 ممالک برکس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روس میں جنوبی افریقہ کے سفیر Mzvokili Maktoka نے ایک انٹرویو
فروری
پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور
?️ 20 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل
ستمبر
چینی ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو
فروری
دو ہفتے سے بحرینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: عربی نیٹ ورک 21 کے مطابق، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
اکتوبر
صیہونی ذرائع ابلاغ کا صیہونی حکومت کے خلاف اہم انکشاف
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:پریس نیوز سائٹ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جولائی
فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے
مئی