زیر التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچز کی تشکیل اور زیر التواء مقدمات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس پاکسستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر بنانے کے معاملے پر وکلا تنظیموں سے تجاویز لی جائیں گی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل سے دلچسپ مکالمے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں، پٹھانوں کا بس یہ ہے کہ وہ دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

اس موقع پر وکیل کا یہ کہنا ہی تھا کہ "لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی” وکیل کے اس جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے اور چیف جسٹس کا ساتھی ججز کو دیکھ کر کہا "مجھے نہیں لگتا بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا” چیف جسٹس کے اس جملے پر کمرہ عدالت پھر سے قہقہوں سے گونج اٹھا۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کرائے کے معاہدے کی تاریخ کا حوالہ دینے کے لیے آدھی اردو آدھی انگریزی بولی تو چیف جسٹس نے اس بات وکیل کی کلاس لے لی اور ریمارکس دیئے کہ "آپ نے ابھی دو زبانوں کا قتل کیا ہے، یا تو اردو میں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں”۔ جبکہ گزشتہ روز چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پروٹول کے بغیر سپریم کورٹ پہنچے،انہوں نے پروٹوکول اور گاڑیلینے سے انکا کیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت کی تجویز کی تفصیلات

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں عارضی جنگ بندی

خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون

?️ 29 مارچ 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے صوبے میں گزشتہ روز

میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور

130 بین الاقوامی تنظیموں نے صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کا مطالبہ کیا

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: 130 سے ​​زائد بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ کی پٹی

شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیر صحت کا اظہار تشویش

?️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے پنجاب میں

چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

پاکستان نے ترکی سے ایک اہم ماہدہ توسیع کی ہے

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان  نے ترکی پاکستان ترکی کو ہیلی کاپٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے