ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش

حنیف عباسی

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔

ذرائع کے مطابق افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا، چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو آپ کے دفاتر میں نہیں چلیں گے، افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیلڈ میں موقع پر جا کر انسپکشن نہ کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کیا جائے گا، ورک شاپ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی اڈوں کی شامت؛دودن سے لگاتا حملوں کی زد میں

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر دو دن سے لگاتار حملے

وزیر اعظم سے ملاقات کافی اچھی رہے اس کے نتائج اچھے ہوں گے:جہانگیر ترین

?️ 3 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین

قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل

"جامع معاہدے” میں نیتن یاہو کی دھوکہ دہی اور عربوں کی حماس کو ہتھیار ڈالنے کی کوشش

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں ہونے والی پیش رفت سے واقف ذرائع نے

سینیٹ انتخابات: اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور

?️ 25 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے

پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 9 ستمبر 2025سکھر (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

صارفین کے لئے گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف

?️ 5 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے

معاہدہ واشنگٹن مسلط کردہ شرائط ہیں، کوئی حقیقی معاہدہ نہیں: نبیہ بری

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے واشنگٹن میں طے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے