?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔
ذرائع کے مطابق افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا، چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو آپ کے دفاتر میں نہیں چلیں گے، افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیلڈ میں موقع پر جا کر انسپکشن نہ کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کیا جائے گا، ورک شاپ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
مشہور خبریں۔
حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت
فروری
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے
جون
امریکی حملوں میں شام کا کیا نقصان ہوا؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف پر امریکی دہشت گرد فوج
فروری
کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے
اکتوبر
صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
ستمبر
5 لاکھ فلسطینی غزہ میں جنگ کے بعد مزید بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں اس
اپریل
مراکش ورلڈ کپ میں سیاسی مقاصد کی تلاش میں:رائے الیوم
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:مراکش ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کامیابی کو مغربی صحراؤں کے
دسمبر
امریکہ کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے نئے ثبوت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک ریپبلکن نمائندے کی جانب سے بوکو
فروری