رہنما ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں۔ شرجیل انعام

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، افسوس کی بات ہے کہ ان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، ورنہ وہ اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

اُنہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال دونوں وفاقی وزیر ہیں اور وفاقی وزیر کی حیثیت سے اس طرح کے بیانات سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ وضاحت کرے کہ ان کے دو وفاقی وزیر اور اتحادی جماعت مسلسل سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازش میں کیوں مصروف ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس آئینی منصب کی علامت ہے اور اسے سیاسی محاذ آرائی یا صوبائی حکومت کے خلاف سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے، وفاقی حکومت فوری وضاحت کرے اور ان تمام واقعات کے محرکات واضح کرے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، ایسے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔

مشہور خبریں۔

نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے

نیویارک ٹائمز: حماس کے رہنماؤں کے قتل کا گروپ کی بقا پر کوئی اثر نہیں پڑا

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں حماس کے رہنماؤں اور سینئر کمانڈروں

ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے

متحدہ عرب امارات کی غزہ کے بارے میں عجیب تجویز

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے غزہ میں سکیورٹی فورسز کی کمی کو

انسانی حقوق کمیشن کو سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد میں سست روی پر تشویش

?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی)

سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو

?️ 24 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ

لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے