?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلسل 3 سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 تک ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 220 روپے 3 پیسے پر ٹریڈ کر رہی تھی جو جمعہ کے روز 222 روپے 47 پیسے کے کلوزنگ ریٹ سے 2.17 روپے یا 98 فیصد زیادہ ہے۔
مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی ویب پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ 2 عوامل کو قرار دیا، جن میں سے ایک عنصر وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا کل ہونے والا دورہ ہے جس کے دوران تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے اور (حقیقی مؤثر شرح تبادلہ) میں بہتری کی توقع ہے جو اگست میں 94.4 کے مقابلے ستمبر میں انڈیکس 90.9 تک گر گیا۔
حقیقی مؤثر شرح تبادلہ دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کسی ملک کی کرنسی کی اوسط قدر ہوتی ہے، یہ شرح تبادلہ انڈیکس میں موجود دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں انفرادی ملک کی کرنسی کی قدر کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ٹریس مارک کی ریسرچ سربراہ کومل منصور نے بھی نوٹ کیا کہ حقیقی مؤثر شرح تبادلہ (آر ای ای آر) انڈیکس جے پی مورگن کے 108 کے متوقع اعداد و شمار سے بھی نیچے ہے، یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ روپے کی قدر کا کم تعین کیا گیا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ٹریڈنگ کے دوران روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا جب ورلڈ بینک کی جانب سے انفلو ہوگا، ڈالر کی طلب اب بھی بہت زیادہ ہے جب کہ درآمد کنندگان اپنا اسٹاک مستحکم رکھنا چاہتے ہیں۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی کمرشل بینکوں کے چیف ایگزیکٹوز اور بڑی ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو قرار دیا، جس کے دوران انہوں نے اسمگلروں کو خبردار کیا کہ وہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور تجارت سے گریز کریں۔
ظفر پراچا نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے قیاس آرائیوں اور افواہ سازی میں ملوث اسمگلروں اور بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ دیا تھا جس کے بعد پاکستانی کرنسی کو فائدہ ہونا شروع ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مارکیٹ کو توقع ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے جب کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی بلند ترین پر سطح پر پہنچ گیا
?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک
جولائی
گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس
نومبر
پولیس تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کا اعترافی بیان نا قابل قبول قرار
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا
جولائی
عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
?️ 8 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران
فروری
کابل سفارت خانے پر حملہ: داعش کے دعوے پر تصدیق کی جاری ہے، دفتر خارجہ
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپ
دسمبر
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، ندی نالے بپھر گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ
جولائی
جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو
مارچ
اسرائیل نے امریکہ سے مانگی امداد
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:گلوبز نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اپنے سفر کے
اکتوبر