روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں

روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن جسے اب پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا نام دیا گیا ہے یہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلا بڑا مشترکہ منصوبہ ہے اور سیاسی ماہرین کو امید ہے کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور اس مشترکہ منصوبہ کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دورے کے امکان روشن ہو گئے۔

اس معاہدے پر پہلی بار 2015ء میں دستخط ہوئے تھے تاہم اس وقت روسی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس 1122 کلومیٹر طویل پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی تاہم دونوں ممالک نے ان تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے بالآخر ایک نئے ترمیمی معاہدے پر گزشتہ ہفتے دستخط کیے جس کے تحت اس منصوبے میں 74 فیصد حصہ پاکستان کا ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلی سرکاری حکام نے کہا کہ پاکستان اور روس ، دونوں جانب سے ہی روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورے کی باضابطہ دعوت بھی روسی صدر کو بھجوا دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چاہتے تھے کہ وہ پاکستان کا دورہ ایسے موقع پر کریں جب دونوں ممالک کے مابین کوئی بڑا معاشیشروع ہو اور اب بظاہر اس گیس پائپ لائن معاہدے کے بعد انہیں یہ موقع مل گیا ہے جس کی وجہ سے روسی صدر کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ اس گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کریں۔

مشہور خبریں۔

ہم صیہونیوں سے ڈرنے والے نہیں :حزب اللہ

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ

بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

🗓️ 1 مارچ 2021ملتان {سچ خبریں} شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا محرم کے حوالہ سے بھارتی حکام سے مطالبہ

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

جنرل فیض حمید ے دورہ کابل کی تفصیلات سامنے آگی ہیں

🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ترجمان

پی پی کا نئی حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا اشارہ

🗓️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر و شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے نئی

سائبر حملوں کے پیش نظر برطانوی انتخابات ملتوی

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ووٹنگ سسٹم پر سائبر

ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت

🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک

ایک دن میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم

🗓️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے  ملک بھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے