🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) روس ، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5 ملین ڈوز جلد فراہم کرے گا اس حوالے سے روسی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو کورونا ویکسین اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی، وزیرخارجہ نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روس کےوزیرخارجہ سرگئی لارؤف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، وقت کیساتھ کیساتھ دو طرفہ تعلقات میں وسعت خوش آئندہے ، پاکستان، روس سےکثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور اہم علاقائی،عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں اور روس کے چاول کی درآمد پرعائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کوروناپھیلاؤ روکنے کیلئے معاونت پر روسی وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا جبکہ روسی وزیرخارجہ نے اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کیلئے یقین دہانی کرادی۔
مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر میں طاقت کا مظاہرہ؛ آئزن ہاور کو یمنیوں نے کیسے بھگایا ؟
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں:سال 2024 کو مزاحمت کے عظیم سرپرائزز کا سال بھی کہا
جون
کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟
🗓️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی
جون
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 84 افراد جاں بحق
🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان
جون
ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست
اپریل
او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے
مئی
صدی کے بعد طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا
🗓️ 19 نومبر 2021ریاض (سچ خبریں)سعودی فلکیاتی انجمن سربراہ انجینئر ماجد ابوزاہرة نے کہا ہے
نومبر
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
🗓️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم
جون