رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دی اور سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے متن میں موجود سفارشات پر من و عن عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کمیٹی کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں محمد محمود اور وسیم علی تابش کا کیس نیب بھجوانے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں، دونوں افسران نے غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر 2.3 ارب روپے تقسیم کیے، اتنی بڑی رقم کی ادائیگی اٹک لوپ کے رینٹ سینڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وسیم علی تابش نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی، رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی، جس میں فائدہ اٹھانے والے بے نامی حصہ دار بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن قواعد و ضوابط اور انتظامی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر محمد محمود کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے، محمد محمود کے بھائی کا مکہ سٹی کے ساتھ تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے، سابق کمشنر نے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کے لیے یا اس کے ذریعے بے نامی طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق توقیر شاہ اور نیسپاک کے چند افسران کو بھی ان بے ضابطگیوں میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، سفارش کی گئی ہے کہ میسرز Zeeruk کو پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جائے، اور ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ایف بی آر اور ایف آئی اے کو 12 مختلف ہاؤسنگ سوسائیٹیز اور پراپرٹیز کے حوالے سے چھان بین کی ذمہ داری دی جائے، اور ان میں موجودہ یا ریٹائرڈ افسران کے بے نامی حصہ دار ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں۔

سفارش کی گئی ہے کہ بورڈ آف ریوینیو پنجاب تشہیر کی گئی الائنمنٹ کے حوالے سے ریوینیو اسٹیٹس کے ڈی سی ریٹس کی موجودہ مارکیٹ ریٹس کے ساتھ تصدیق کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے، اور ایف آئی اے کا سائبر ونگ غیر منظور شدہ سوسائیٹیر کی آن لائن اور دیگر تشہیر اور نووا سٹی کی جانب سے منظور شدہ ایریا سے زائد سیلز کے حوالے سے تحقیقات کرے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد رکھ دیا

?️ 2 ستمبر 2021گجرات (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 25 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے

اسماعیل ہنیہ کا قتل اسلامی امت کو کیا پیغام دیتا ہے؟ وفاقی وزیر دفاع کی زبانی

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسماعیل ہنیہ کے قتل

فیصل سلطان کی عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل  

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں، لوگوں سے 22مئی کو ہڑتال کرنے کی اپیل

?️ 14 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینا؛ امریکہ کی اسلام مخالف پالیسیوں کی علامت

?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کا اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے کا

شہید رئیسی ایک بہترین آئیڈیل، شجاع، منکسر مزاج اور اپنے ملک کے خادم تھے: نصر اللہ

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں:  سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں سید الشہداء ہال میں

حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت میں امریکہ سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی مرکز نے تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے