?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے، جس کے لئے 38 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی امدادی رقم کو 5 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار فی کس کی ہے تاکہ مستحق افراد کی رمضان کے بابرکت مہینے میں مالی مدد کی جائے، یہ ملک کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف پیکیج ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے سال کے کامیاب تجربے پر مبنی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی تقسیم بھی اسی شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے رمضان پیکیج کے لئے کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق افراد کو رقم کی فراہمی ایک انتہائی شفاف اور سہل ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے حصول میں لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی۔
اجلاس کو پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 پر پیشرفت کے حوالےسے بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال 8 رمضان المبارک تک 64 فیصد مستحق افراد تک رقوم پہنچائی جا چکی ہیں، بقیہ مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے تصدیق اور جانچ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
شرکا کو مزید آگاہ کیا گیا کہ اس سال 12 بینک اور فنانشل ٹیکنالوجیز کی کمپنیاں رقوم کی تقسیم میں حکومت کی شراکت دار ہیں، رمضان پیکیج میں شامل مستحقین اب تک 1.1 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل
مئی
ترکی آبادی میں بڑھاپے کی وارننگ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: تازہ ترین ترکی کے اعداد و شمار کے تجزیے نے
فروری
اسرائیل کی معیشت کی حزب اللہ کے میزائلوں آگ میں
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے میزائلی حملوں
اکتوبر
عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، چیف جسٹس پاکستان
?️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا
جنوری
یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے یوکرینی اور
اگست
وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر افغانستان پر تبادلہ خیال کیا
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور
اگست
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی اور پاکستان کا اہم کردار
?️ 20 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے نہتے اور بے گناہ
مئی
غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یمنیوں کے زبردست مظاہرے
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے گزشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی اس
جنوری