رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم، شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہبازشریف

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے، جس کے لئے 38 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی امدادی رقم کو 5 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار فی کس کی ہے تاکہ مستحق افراد کی رمضان کے بابرکت مہینے میں مالی مدد کی جائے، یہ ملک کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف پیکیج ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے سال کے کامیاب تجربے پر مبنی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی تقسیم بھی اسی شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے رمضان پیکیج کے لئے کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق افراد کو رقم کی فراہمی ایک انتہائی شفاف اور سہل ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے حصول میں لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی۔

اجلاس کو پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 پر پیشرفت کے حوالےسے بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال 8 رمضان المبارک تک 64 فیصد مستحق افراد تک رقوم پہنچائی جا چکی ہیں، بقیہ مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے تصدیق اور جانچ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

شرکا کو مزید آگاہ کیا گیا کہ اس سال 12 بینک اور فنانشل ٹیکنالوجیز کی کمپنیاں رقوم کی تقسیم میں حکومت کی شراکت دار ہیں، رمضان پیکیج میں شامل مستحقین اب تک 1.1 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کر چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس

ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ

?️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا

اسرائیل شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں الجھن کا شکار 

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نوٹ شائع کرتے ہوئے، نیوز ون ویب سائٹ نے

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ غزہ میں امداد تقسیم کرنے سے انکار

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل

گراہم: ٹرمپ جلد ہی نئی روس مخالف پابندیوں کی منظوری دیں گے

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے یہ بتاتے ہوئے کہ روس

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش

?️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی

جو ہم سے الجھے گا منھ کی کھائے گا: حزب اللہ

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے