رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا

مولانا عبدالخبیر آزاد

?️

پشاور (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا ملک بھر مجموعی طور پر جب کہ پہلا روزہ کل اور پہلی تراویح آج ہوگی۔ دوسری جانب رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں ہوئے،مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے چاند کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں، اہلِ وطن کو ماہ مقدس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے۔

علاوہ ازیں مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوا، غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔

مشہور خبریں۔

60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات

پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا مطالبہ کیا

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر مذاکرات اور

بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

?️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت

500 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ منگل کی صبح سے کم

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

?️ 21 نومبر 2025بنوں (سچ خبریں) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب

اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے