?️
پشاور (سچ خبریں) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 1447ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا ملک بھر مجموعی طور پر جب کہ پہلا روزہ کل اور پہلی تراویح آج ہوگی۔ دوسری جانب رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں ہوئے،مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے چاند کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں، اہلِ وطن کو ماہ مقدس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے۔
علاوہ ازیں مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوا، غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ جلد سازش کرنے پر کیوں مایوس ہوئے؟
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:ایسی صورت حال میں کہ جب اسرائیل کے خارجہ تعلقات بالعموم
اپریل
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
نوجوانوں کوسہولتیں دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے: وزیراعظم
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کی صلاحیتوں کے
دسمبر
کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر کابل کا ردعمل ’مایوس کن‘ ہے، دفتر خارجہ
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی جانب سے دہشت گرد گروپوں
دسمبر
حزب اللہ لبنان کا واحد محافظ ہے، قابض دشمن پر تیسری فتح قریب ہے: عبدالباری عطوان
?️ 19 اگست 2025حزب اللہ لبنان کا واحد محافظ ہے، قابض دشمن پر تیسری فتح
اگست
7 اکتوبر کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے اسکینڈل کی نئی جہتیں بے نقاب
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے
مارچ
ہم شدید ترین جنگ کے لیے تیار ہیں؛انصار اللہ امریکہ کو انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو سخت
اپریل
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ شرجیل میمن
?️ 3 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں
ستمبر