?️
لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ رشتہ دار بیشک ناراض ہو جائیں لیکن پروردگار کی ناراضگی کو کبھی دعوت نہ دی جائے، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔
لاہور میں نئے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ ہر فیصلے کے ساتھ جج کا کردار منسلک ہوتا ہے، ایک دفعہ کردار پر لگا داغ صاف نہیں ہوگا، مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں نے کبھی کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جج کے نام کے ساتھ عزت و احترام ہمیشہ منسلک رہتا ہے، عزت اور احترام ہمیں اپنے فیصلوں کی بدولت برقرار رکھنا ہوتا ہے، ہم اپنے فیصلوں کے بارے میں اللہ پاک کے حضور جوابدہ ہیں، بطور جج ہونا کوئی نوکری نہیں بلکہ یہ ایک آزمائش اور امتحان ہے، ہم سب کو اپنے منصب کی حفاظت کرنی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والے لوگوں کو چنتا ہے، انصاف کرنے والے اللہ پاک کی جانب سے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔انہوں نے نئے ججز کو تلقین کی کہ ہمارے، اللہ کی رضا کیلئے نیک نیتی کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔پنجاب کی عدلیہ میں بھرتی ہونے والے نئے ججزکی حلف برداری آج منعقد کی گئی۔
حلف برداری تقریب پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مرکزی آڈیٹوریم میں ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نئے بھرتی ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز سے حلف لیا۔نئے بھرتی ہونے والے 9 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججزنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نئے ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکی ریاست مشیگن میں 8 افراد زخمی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ریاست مشیگن کے
جون
ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا بھی چین بھیجنے کا الزام
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یورپی ملک فن لینڈ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن
مئی
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
ستمبر
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے پر اسرائیل میں غیر معمولی سیاسی تقسیم
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: فوجی کمانڈروں اور سیکیورٹی حکام کی مخالفت کے ساتھ ساتھ
اگست
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد کیوں طلب کیا؟
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان
دسمبر
اسمگلنگ کی روک تھام سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی
?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ
جنوری
زمان پارک میں ’حملہ‘ کرنے والے پولیس افسران کےخلاف قانونی کارروائی کریں گے، عمران خان
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مارچ