?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عارضہ قلب میں مبتلاء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا۔ دی نیوز میں صالح ظافر نے رپورٹ کیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا ہے، پیس میکر درست طریقے سے کام کر رہا ہے اور انہیں آج انسٹی ٹیوٹ سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیس میکر لگانے سے وفاقی وزیر داخلہ کے دل کے کام کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے، اس کے باعث رانا ثناءاللہ اب بغیر کسی پریشانی کے عام زندگی گزارنے قابل ہوں گے اور وہ اپنے معمول کے امور بنا کسی طبی پریشانی کے سرانجام دے سکیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، رانا ثناء اللہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا کیوں کہ جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جانا پڑا، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اےایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا، اے ایف آئی سی میں 8 گھنٹے تک وفاقی وزیر داخلہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔

بعد ازاں اس حوالے سے وزیر داخلہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا، جس میں رانا ثناء اللہ کی طرف سے بتایا گیا کہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں دل کی سرجری ہوئی تھی، دو تین سال بعد چیک اپ ضروری ہوتا ہے، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے، میں بالکل خیریت سے ہوں معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشا اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اتوار تک گھر آجاؤں گا۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مقامات
اکتوبر
تیل کی پیداوار کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین شدید اختلافات، مذاکرات کا سلسلہ ناکام
?️ 15 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) تیل کی پیداوار کو لے کر سعودی عرب اور
اگست
امریکیوں کی زندگی کے انتظام میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: رویٹرز کے تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مارچ
پاکستان اڑان بھر چکا، جلد دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا، عطا اللہ تارڑ
?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا
اپریل
ضمنی انتخابات کامعرکہ، عمران خان متحرک
?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات
جون
سائفر کیس: عمران خان کا ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران
ستمبر
حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا:چوہدری شجاعت حسین
?️ 15 جون 2022لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر پرویز
جون
پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا. شاہد خاقان عباسی
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد
جولائی