?️
فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا ہے، پوری قوم کو خود پر ناز اور فخر کرنے کا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی دلیرانہ لیڈرشپ سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق میں بھی فیلڈمارشل کی جرات مندانہ پالیسی کی وجہ سے قوم کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملا، قوم مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات پر ناز کر رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی پر کہا تھا آئیں میثاق پاکستان پر اکٹھے ہوجائیں، آج ہم نے چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا اور منہ توڑ جواب دیا، آج ہمیں داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں، قائدین اور پارلیمنٹیرینز کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور میثاق پاکستان پر سرجوڑ کر بیٹھیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں بھی ان دہشتگردوں کی ٹریننگ ہوتی ہے، افغانستان سے 3 یا 5 بندوں کی تشکیل آتی ہے اور ہمارے جوانوں کو شہید کرتے ہیں، ہمیں اپنے مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی تھی ان کمین گاہوں کو تباہ کیا گیا اور تباہ کیا جاتا رہے گا۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر ہمسایہ ملک کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دے، ہم نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، اگر وہ فتنہ الہندوستان اور را کے ایجنٹوں کو ٹریننگ دیں گے تو پھر ہمارے طرف سے معذرت ہے، مسلح افواج کا ملک کیلئے بھرپور دفاع ہی پاکستان کی بقا ہے۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
?️ 8 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف
ستمبر
790 ارب روپے کا ٹیکس خلا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مالی بے ضابطگیاں بے نقاب
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی
اگست
امریکہ کا یوکرین کو مزید 275 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ نے یوکرین کو ایک اور فوجی امدادی پیکج فراہم کرنے
نومبر
میانمار کی سربراہ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال کے بعد اس ملک کی پولیس
فروری
حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا
?️ 12 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت
ستمبر
سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر نے عالمی
مئی
امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی پارلیمنٹ کے دو اراکین نےایک بل پیش کیا ہے جس
فروری
فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیردفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
?️ 28 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر
مئی