?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9مئی واقعات پر اگر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ عدالت کو ہی کرنا ہوگا ۔
حکومت کسی بھی سیاسی رہنماءکے خلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی ہے اور تمام قانونی معاملات کو آئین و قانون کے مطابق ہی نمٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نظر بند نہیں کیا ہوا ہے بلکہ وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے اس وقت جیل میں ہیں۔
ہم سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے تھے۔
عدالت اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہاکرتی ہیں تو اس پر حکومت کو کوئی اعترا ض نہیں ہوگا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان ریاست کیخلاف رویہ اپنائیں گے تو ان کی مقبولیت ختم ہو جائے گی۔رانا ثنااللہ کایہ بھی کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیاتھا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر ڈی جی ایم او نے مکمل تفصیلی بریفنگ دی تھی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اپنی مکمل تائید و یکجہتی کا اظہار کیاتھا اور اجلاس میں شریک شرکاءکوہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میںانٹیلی جنس آپریشن ہورہے تھا اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کبھی بھی نہیں رکتے۔گفتگو کے دوران راناثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آپریشن ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ہماری افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکررہی تھیں۔


مشہور خبریں۔
عراق کی امریکہ کے خلاف اہم کاروائی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے عراق میں
جنوری
اسپین کی اسرائیل کے خلاف احتجاجی کارروائی؛ عالمی کپ سے دستبرداری کا امکان
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل
ستمبر
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
پیسہ بہت ہے ،انصاف کیلئے آخری حد تک جاﺅں گی، وجہیہ عامر
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے
فروری
کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب
ستمبر
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
سابق اسرائیلی فوج کی ٹرینر یہودی خاتون ٹک ٹاک میں نفرت انگیز مواد کی نگرانی پر تعینات
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی سابق ٹرینر امریکی یہودی خاتون ایریکا منڈیل
اگست
رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب
مئی