را نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو اُنہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، دوران گفتگو اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلایا گیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔

اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر

پانی جنگ کا ہتھیار نہیں،بھارت ریاستی دہشت گردی بند اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے. پاکستان

?️ 24 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم

صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور

امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس

?️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے

افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ طارق فضل چودھری

?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے

بغداد میں الحشد الشعبی کے دو ارکان شہید

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں واقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایا جانے کا فیصلہ

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نومبر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ

سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کارروائی!

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف جنگ میں فوجی مدد ختم کرنے کے امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے