دیر آئے درست آئے، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے۔ امیر مقام

امیرمقام

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد دیر سے سہی مگر درست ہے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ سہیل آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا گیا اور شکریہ بھی ادا کیا گیا، ہم سب کی اپنی اپنی جماعتیں اور سیاسی وابستگیاں ہیں لیکن بالآخر ہم سب ایک پاکستان کا حصہ ہیں اور قومی مفادات پر اتفاق ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سہیل آفریدی نے خود اعتراف کیا کہ دہشتگردوں نے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر قبضے کیے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا اور موجودہ حالات میں بھی ہمیں اپنی اپنی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی، ملکی مفادات کے لیے سیاسی اختلافات پسِ پشت ڈالنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی مسائل اور وفاق کے ذمے واجبات کا معاملہ بھی اٹھایا، وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی ممکن ہے کیونکہ اسی طریقے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی

سندھ کا 34 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش، تعلیم کیلئے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ

?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کیلئے  کا 34

افغانستان کی شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں

اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس

کیا امریکہ یمن کے مقابلے میں آئے گا؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا

امریکی طرز کی آزادیٔ بیان؛ فلسطین کا حامی چینی طالب علم گرفتار اور ویزا منسوخ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں آزادیٔ اظہارکی حقیقت اس وقت بے نقاب ہو گئی

شام کے شمال مغرب میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب، حماہ

سوئس سیاستدانوں کا امریکہ کے ساتھ ایف 35 کا معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: سوئس سیاستدانوں نے امریکہ کی طرف سے ملکی اشیا پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے