دہشتگردی کے خاتمے کا آغاز سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہے جو پاکستان میں دہشت گردوں کو واپس لایا لہذا دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا اور متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنایا لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع کیا لیکن 2018 کے بعد سے دوبارہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی ہوئی، قومی پالیسی کی خلاف ورزی اور دہشتگردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے، اسے یہ حساب دینا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج دہشت گردی سے شہید ہونے والے ہر پاکستانی کا لہو بانی پی ٹی آئی کے ہاتھوں پر ہے، نواز شریف نے اپنے پختہ عزم و ہمت سے دہشت گردوں کے خلاف جامع اور مؤثر آپریشن شروع کیا اور دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی سے پاکستان کو محفوظ بنادیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دی بلکہ انہیں رہائش دی، پیسہ بھی دیا اور خیبرپختونخوا میں لاکر آباد کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نہ صرف دہشت گردی کو پنپنے دیا بلکہ اس کی نشوونما میں ہر طرح سے سہولت کاری کی، دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز دہشت گردی کے سہولت کاروں سے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی افواج، پولیس، رینجرز اور بچوں سمیت عوام کے ہر طبقے نے عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کا ساتھ دے کر پاکستان کے عوام اور شہیدوں کے لہو سے بے وفائی اور ان کی قربانیوں کی توہین کی۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے خلاف صیہونی جارحیت کے

مغرب توہین رسالت کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرے

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف

گوگل ملازمین کی برطرفی کی وجہ؛خود ملازمین کی زبانی

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: گوگل کے ملازمین کے ایک گروپ نے جنہیں نمبس پروجیکٹ

سیاست میں درست فیصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے صحیح وقت آنے پر ہی کھولوںگا، شیخ رشید

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا

عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

?️ 20 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے

ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو

ہمیں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں:ملائیشیا

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزیرہ  چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا حکومت کے مشیر عبدالرزاق

حوثیوں کے انتہائی ضدی ہیں: سی ان ان 

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج نے قابض اسرائیلی حکومت کا ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے