دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں: وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، چینی دوستوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھی ہوں۔

انہوں نے ٹویٹر پر کراچی نیورسٹی دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں دھماکے میں چینی باشندوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور میری تمام ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے، دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردحملے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا اور دھماکے سے متعلق رپورٹ طلب کی۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے؛ اسکے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، صوبائی حکومتوں سے مل کرغیر ملکیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وین میں دھماکا ہوا، وین میں کراچی یونیورسٹی کے ٹیچرز موجود تھے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے میں 4 لوگ جاں بحق ہوئے اور 4 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں رینجرز اہلکار اور سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈیڈ باڈیز کو چھیپا سردخانے پہنچا دیا گیا ہے۔

چار ہلاکتوں میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوا جبکہ 3 غیرملکی تھے۔ امکان ہے دھماکہ خود کش تھا لیکن کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، دھماکا خاتون خود کش بمبار نے کیا ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ دھماکا کس نوعیت کا تھا اس حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سکیورٹی کا بہترین بندوبست کیا جائے۔ اے آروائی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، 3 سے 4 کلو مواد استعمال ہوا، فوٹیجز میں دھماکے کے وقت برقع پوش خاتون کو دیکھا گیا گاڑی پر بال بیئرنگ کے نشانات موجو دہیں۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایک خاتون عبایا میں گاڑی کے پاس کھڑی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے ٹینٹوں پر صیہونی بمباری پر امریکہ کا ردعمل!!

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک دن کی تاخیر کے بعد آج صبح امریکی سلامتی

جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت

عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں

تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام

کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبردار کیا

ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے دی

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ذاتی طور

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کا ایرانی صدر کی شہادت پر ردعمل

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ہمارے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے