دہشتگردی کا الزام کسی ایک جماعت یا فیصلے کو نہیں دیا جاسکتا، پی ٹی آئی

?️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا کسی ایک فیصلے کو نہیں دیا جاسکتا، واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں ناجائز طور پر حکومت بنائی گئی تو اسے چلنے نہیں دیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا، جنید اکبر اور اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم کے شہدا، ریاست اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے اور خیبرپختونخوا اور ملک میں ترقی اور استحکام چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آئینی تبدیلی کو غیرآئینی طریقے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہمیں ہر طرح سے ڈرایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف ہیں، جنگ اور جدل کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا گذشتہ دہائی سے لہو لہان ہے، دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا فیصلہ کو نہیں دیا جاسکتا، ہمیں بتایا جائے کس دہشتگرد کو ملک میں بسایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر فیصلہ میں سب کو ساتھ لیکر جانا چاہیے، اسلحہ اور بارود سے دہشتگردی کا حل نہیں مل سکتا، 2021 میں ایک منصوبہ پیش ہوا جسے حکومت نے رد کیا تھا، نیشنل سیکورٹی کونسل میں مذاکرات کا فیصلہ ہوا تھا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دور میں دہشتگردی کم ترین سطح پر تھی، ساڑھے 3 سال پہلے افغانستان کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر غداری کا الزام نہ لگایا جائے، ہم سب پاکستان کے خیر خواہ ہیں، صوبے میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی نئی شروعات ہے کسی سے مقابلہ نہیں ہے، ہمیں گورنر راج کا کہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں گورننس کو مزید بہتر کریں گے، خلا پیدا کرنے بعد صورتحال مزید خراب ہوا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سہیل آفریدی کو وزرات اعلیٰ کا مناسب حقدار قرار دیا اور خبردار کیا کہ ناجائز طور پر حکومت بنائی گئی تو چلنے نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا تحریک انصاف صوبے میں اپنی حکومت کی بھرپور تحفظ کرے گی، صوبے کا مینڈیٹ ہمارے پارٹی کے پاس ہے تبدیلی لانا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی کوشش ہے کہ وہ وزرات اعلیٰ کی تبدیلی میں روڑے اٹکائے، نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ دیگر جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے انکا رویہ بھی مثبت ہے اور ہم اپنے ووٹ کا تحفظ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے تو فوری منظور ہوجاتا ہے اس کے بعد صوبائی اسمبلی اور اسپیکر کا فرض ہوتا ہے کہ وہ نیا وزیر اعلیٰ منتخب کریں۔

جنید اکبر نے کہا کہ ملٹری آپریشن کے فیصلوں میں سب کو اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی کا حل مذاکرات سے ڈھونڈا جائے۔

مزید کہا کہ ہمارے 92 ممبران کوئی ایک ووٹ کاٹ کے دیکھائے، پارٹی کا ووٹ مخالف گیا تو ہم زمین تنگ کردیں گے جب کہ ہمارے ووٹ توڑنے سے پارٹی اور بانی کمزور نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا، جس کا خمیازہ آج تک خیبرپختونخوا کے بہادر اور غیور عوام اپنے خون سے بھگت رہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں گورننس قائم ہونے کی وجہ سے دہشت گردی نہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت

کولمبیا کا مطالبہ: یورپ اور لاطینی امریکہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے معطل کریں

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے لاطینی امریکہ اور یورپی ممالک سے

برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کا امریکی صدر ٹرمپ کو جواب

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے امریکا

امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل

?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم

کینسر سے جنگ لڑ رہی نائلہ جعفری کی مدد کے لئے اداکار بھی تیار

?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ  نائلہ جعفری گزشتہ 5 سال سے کینسر سے

امریکی خارجہ پالیسی کے بارے میں ٹرمپ کا نیا آئیڈیا

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اس ملک کی خارجہ پالیسی اور

مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے

شمالی شام میں پیش رفت کے پیغامات، کیا ام المعارک شہر ادلب سے نزدیک ہو گیا ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سرمدا شہر ادلب کے شمالی مضافات میں واقع ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے