?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق کہا ہے کہ ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرروت ہے، کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساری فورسز ملک کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں، دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ شہید پولیس اہل کارمنور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جیلانی چوک میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے
اگست
کیا اسرائیل اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتا ہے؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی
اپریل
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ مکمل کر لیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کا جائزہ ختم
مئی
آرٹی فیشل گریویٹی پیدا کرنے والا دیوقامت پہیے نما خلائی اسٹیشن
?️ 1 مارچ 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں
مارچ
رائٹرز: ایران اور امریکہ کے درمیان امن کی امید میں اضافہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ تہران کے
جون
عالمی ذرائع ابلاغ میں ایران کے خلاف جنگ کے اثرات
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے
اگست
خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا
?️ 18 ستمبر 2025خواتین اور بچیوں کو محروم کرکے افغانستان کامیاب نہیں ہوسکتا اقوام متحدہ
ستمبر
میں ایرانیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا : ٹرمپ
?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہیں ایران پر فوجی حملے شروع
اگست