دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون و رابطہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کو اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میں کہا گیا ہے کہ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون و رابطہ کا چوتھے اجلاس کل منعقد ہو گا اور سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی چین کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

پاکستان پہنچنے کے بعد وزارت خارجہ میں تصویری نمائش اور سی پیک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوتے ہوئے چینی نائب وزیر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ آہنی بھائی اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

سن وی ڈونگ نے چین کے بنیادی مسائل میں پاکستان کی جانب سے حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی ، فروغ اور خوشحالی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ون چائنہ اصول کے لیے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہرآزمائش پو پورا اتری ہے اور انہیں عوام کی ہر طرح کی حمایت حاصل ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نے سی پیک کے تحت شاہراہوں، پاور پلانٹس اور صنعتی پارکس سمیت مختلف منصوبوں کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قیادت کی تزویراتی رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوا اور چین کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا آغاز انسانیت کی مشترکہ خوشحالی لانے کے لیے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے چین نے موجودہ اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ممالک کو ایک ساتھ لانے کا خواب دیکھا ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے سدابہار تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات میں سرفہرست ہے اور پاک چین تعلقات مشترکہ مفادات کی مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مختلف نسلوں کے رہنماؤں کی دانشمندی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک کے مشترکہ وژن کا مقصد اقتصادی خوشحالی، علاقائی روابط اور صنعتی ترقی لانا تھا۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک اب بھی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں:روس

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے نے سلامتی کونسل کے

مریحہ صفدر کی اکشے کمار اور بولی ڈ کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل

?️ 21 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) بولی وڈ فلم ہاؤس فل میں اکشے کمار کے

امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ

پاکستان کی صنعتوں میں طویل مدتی منصوبہ بندی کی کمی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں

سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح

ایران کے خلاف فوجی آپشن ایک سنگین غلطی تھی:امریکی ایلچی

?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے ایران، راب مالی نے

پاکستان مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

?️ 2 جون 2022لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مسلم

یمن امریکہ کے لیے سب سے شدید بحری تنازعہ ہے: امریکی میڈیا

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ المانیٹر نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی افواج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے