دھماکے کے وقت چینی سفیر وہاں موجود نہیں تھے:دفتر وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود نہیں تھے جبکہ واقعے میں کوئی چینی شہری متاثر نہیں ہوا یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حملے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں موجود نہیں تھے جبکہ کوئی چینی باشندہ حملے میں متاثر نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام موسموں کے شراکت دار ہیں، حکومت چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے قبل ازیں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ‘چین کے سفیر کئی روز سے کوئٹہ میں ہیں اور محفوظ ہیں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کوئٹہ میں ہوٹل پارکنگ میں ہونے والا حملہ خودکش تھا جس کے لیے 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کی طرف سے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی ہے، وہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم ابھی ان کے دورے کی تاریخیں طے ہونا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں، مگر بات چیت کے لیے بنیادی مسئلہ کشمیر پر بات ہونا ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تمام بنیادی آزادیاں سلب ہیں اور وہ مسلسل خوف اور دہشت کی فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت، اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کو نہ بند گلی میں دھکیل سکتا ہے اور نہ ایسا ممکن ہے، جبکہ بھارت کو بارہا کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا کہا ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ افغان تنازع کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کی کوششوں سے بین الافغان مذاکرات ممکن ہوئے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلا کی بات کی جبکہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی خلا پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات ایک جاری عمل ہے، ان اصلاحات میں قانونی و آئینی انتظامی اور سیاسی اصلاحات شامل ہیں، یہ اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر کی جارہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل

?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے

سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کرتے ہیں برطانیہ اور اسرائیل

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس اور اسرائیلی وزیر خارجہ یائر

لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان

سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت کے قوانین میں شدت

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے

جرمن تجزیہ کار: ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں اپنی مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کے قابل نہیں

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: ایک جرمن تجزیہ کار نے امریکی ایران پر فوجی حملے

امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ لبنان

?️ 4 نومبر 2025امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ

سعودی عرب میں مسیار کے نام سے خفیہ شادی کا وسیع پیمانے پر بڑھتا رجحان

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:مسیار شادی کی ایک قسم ہے جو ازدواجی فرائض کی پاسداری

اسرائیل اور ویانا مذاکرات؛فوجی حملہ یا ایٹمی تعاون

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور P5+1 کے درمیان ویانا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے