?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جلسے اور دھرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی جان کو لاحق شدید خطرات کے پیش نظر جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، عدالت پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کی درخواست خارج کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے کنٹینر پر حملہ ہوا جس میں عمران خان سمیت متعدد لوگ زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا، حملہ آور گرفتار ہو چکا اور اپنے اعترافی بیان میں وجوہات بھی بیان کر چکا۔
درخواست میں کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ اسلام آباد میں ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں، اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کو مذہبی جنونیوں نے اسلام آباد میں قتل کیا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل 3 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جلسے کی اجازت دینے اور احتجاج کے لیے این او سی کے اجرا میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے مذکورہ درخواست لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی کے اجرا میں تاخیر کے پیش نظر دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا کے لیے حفاظتی انتظامات کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ایک پرامن اور قانون کی پاسداری کرنے والی سیاسی جماعت ہے اور ماضی میں اسلام آباد میں کئی عوامی جلسے، سیمینارز، کارنر میٹنگز اور کنونشنز کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ اور سری نگر ہائی وے پر ایچ-نائن اور جی-نائن کے درمیان اتوار بازار کے قریب دھرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے این او سی کے لیے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا لیکن ڈی سی آفس نے 26 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے خط کے باوجود اس درخواست پر کوئی توجہ نہ دی۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سے 28 اکتوبر کو دوبارہ رابطہ کیا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، سابق حکمراں جماعت کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار سراسر بنیادی حقوق غصب کرنے، رکاوٹ ڈالنے اور جلسے کے انعقاد کے حق کی خلاف ورزی کی کوشش ہے۔


مشہور خبریں۔
سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد
فروری
عدالتی احکامات کی نافرمانی پر ٹرمپ کو وارننگ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا کہ وہ
اپریل
کرپشن کے مقدمے میں گرفتار چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا
?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی
جون
اسرائیلی فوج کے آپریشنز میں 20 قیدی ہلاک
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: ہارٹز اخبار نے جمعہ کے روز اپنے تازہ شمارے میں
مئی
یمنی جنگ میں منصور ہادی موساد کا کرائے کا فوجی ، سعودی صہیونیوں کے خادم
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی صحافی کےذریعہ مفرور اور مستعفی یمنی صدر عبد ربہ منصور
مارچ
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائی، درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے
?️ 5 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں وحشیانہ کاروائی
جون
نگران وزیراعظم کیلئے منتخب کردہ 5 ناموں میں ’صرف سیاستدان‘ شامل نہیں
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل
اگست
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی