دھاندلی زدہ انتخابات تسلیم نہ کرنا میری گھٹی میں شامل ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️

لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات تسلیم نہ کرنا میری گھٹی میں شامل ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ دھاندلی کے خلاف یہ میرا آج کا نظریہ نہیں ہے، ہماری گھٹی میں ہے کہ دھاندلی کا الیکشن تسلیم نہیں کیا کرتے معاشرے میں اخلاقی اقدار زمین بوس ہورہی ہیں، گالی گلوچ کا کلچر فروغ پارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1981 سے 1986 تک آئین کی بحالی کے لیے جیلوں میں رہا، سیاستدان بھی جمہوریت کے حوالے سے کمزوریاں دکھاتے رہے ہیں، ہم نے اپنی اقدار کا تحفظ کرنا ہے، ہم اپنی اقدار کے قاتل کیوں بنیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے یہی سوال کرتا ہوں کہ اگر 2018 میں دھاندلی ہوئی تھی تو اس وقت بھی دھاندلی ہوئی ہے، یہی سوال تحریک انصاف کے ساتھ کرتا ہوں کہ 2018 میں بھی دھاندلی نہیں ہوئی تو اس وقت بھی نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس وقت تشکیل دیا گیا جب ملک دو ٹکڑے ہوچکا تھا، آئین کی تشکیل کے وقت قیادت وسیع النظری اور بالغ نظری کا ثبوت دیا، آئین میں ہر طبقے کے نظریات کو گنجائش دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی ایک قومی مفاہمت اور میثاق ملی کی حیثیت رکھتا ہے، آئین نہ ہو تو کوئی بھی کسی معاہدے کا پابند نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے ہم ریاست کی ضرورت کو سمجھیں ملک اور قوم کے مزاج کو سمجھیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا لبنان کو دھوکہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری

ٹیکس نیٹ میں وسعت کیلئے بڑا قدم، چھوٹے تاجروں، دکانداروں کی لازمی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

صیہونیوں کا جنوبی غزہ میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعوی

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی جانب سے

پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے

صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں

غزہ میں آج صبح سے اب تک 42 افراد شہید

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی میڈیا آفس کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

عراق میں امریکی فوجی موجودگی کا خاتمہ؛ 30 ستمبر تک مکمل خروج 

?️ 13 اگست 2026سچ خبریں:  نیوز ایجنسی اسوسی ایٹڈ پریس نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار

افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف

?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے