?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ روس پر بڑے ملک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا پاکستان کو ایک بڑے ملک سے پیغام آیا تھا کہ روس کا دورہ نہ کیا جائے۔جس پر پاکستان کا موقف تھا کہ روس کا دورہ دو طرفہ تعلقات کا ہے۔یہ انکشاف انہوں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جنگ اخبار کے مطابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جس بڑے ملک سے پیغام آیا تھا اسے ہم نے سمجھایا کہ روس کے دورے کی نوعیت دو طرفہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو اقتدار میں لانا یا اتارنا عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔کوئی دوسرا ملک یہ فیصلہ نہیں کر سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یمن سے متعلق کوئی کردار ادا کر سکے تو سعودی اتحاد تائید کرے گا۔حکومت آئی تو کوشش تھی کہ خارجہ پالیسی باوقار اور آزاد ہو۔
خیال رہے کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئے ۔ وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ وزیر خارجہ افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے حوالے سے شرکاء کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔
اس دورے کے دوران وزیر خارجہ، سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ، سرگء لیوروف اور ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں دہشت اور لوٹ مار مچانے والے امریکا کی افغانستان میں ذلت آمیز شکست
?️ 27 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا جو دنیا بھر میں دہشت، وحشت اور لوٹ مار
مئی
مصر اور صیہونی ریاست کے درمیان پس پردہ کشیدگی؛ رفح کراسنگ کا مستقبل کیا ہوگا؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاست کے
جون
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 13 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
جنوری
گورنر خیبرپختونخوا کی انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے صوبائی اسمبلی کے
مارچ
امریکی محکمہ انصاف میں ٹرمپ کی رہائش گاہ سے دریافت ہونے والی دستاویزات
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ میں استغاثہ نے پیر کو عدالتی دستاویز میں
اگست
AFBI دستاویزات میں نائن الیون حملوں کے ممکنہ سعودی روابط کی تفصیلات
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حال
نومبر
اینڈرائیڈ سسٹم کے 8 فیچرز کون سے ہیں؟
?️ 28 اگست 2021سیئول (سچ خبریں) اینڈرائڈ سسٹم کے 8 ایسے فیچرز ہیں جن سے
اگست