?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ایران کی اسرائیل کے خلاف کامیابی ہر پاکستانی کے لیے قابل فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ عبدالعلیم خان نے ایرانی سفیر کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی پر مبارک دی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے عوام گہرے دوستانہ اور مذہبی رشتے میں جڑے ہیں۔ ایران کی اسرائیل کے خلاف کامیابی ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے۔ دنیا پر بھارت اور اسرائیل کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
ایرانی سفیر نے عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت، عوام اور میڈیا کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ ایران نے صہیونیوں کی ذہنیت اور کاروائیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ جنگ نے پاکستان اور ایران کو دوست اور دشمن کی پہچان کرا دی۔
وفاقی وزیر نے ایران کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے خلاف کامیابیوں پر اللہ تعالی کے ہاں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ ملاقات میں طے پایا کہ دونوں ممالک مواصلات کے شعبے میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی میں مسلم لیگ کےدو اہم رہنما شامل ہو گئے
?️ 14 نومبر 2021سیالکوٹ (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر پنجاب
نومبر
مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 3200 فلسطینی گرفتار
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اتوار کے
نومبر
کیا نیٹو ایک جنگی مشین ہے؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کن نے نیٹو کے سیکرٹری
جنوری
اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ
نومبر
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500,000 سے زیادہ کورونا کیسیز
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: فرانس نے منگل کے روز کورونری دل کی بیماری کا
جنوری
مغربی میڈیا غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی ویب سائٹ ماڈل ایسٹ آئی کے مطابق موجودہ جنگ میں
نومبر
یکطرفہ جنگ بندی قابل قبول نہیں: لبنانی وزیر
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی
نومبر
امریکہ اپنے 245 سالوں میں 227 جنگیں لڑ چکا ہے: یورپی قانون ساز
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی اشتعال انگیزی پر تنقید کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کی
مئی