دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت اور سلامتی لے کر آئے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمتِ مسلمہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اجر پائے گا، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے، دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں دسترخوان ضرورت مند افراد کے لئے کھلے رکھیں، رمضان المبارک رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار کا احساس دلاتا ہے، رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دُعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، ماہ مقدس صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے، صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا افغانستان کو  5 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان

انصار اللہ یمن نے کون کون سے ریکارڈز توڑے؛ایکس صارفین کا اظہار خیال

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگریزی زبان کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارفین کا کہنا ہے

روس-اسلامک ورلڈ سربراہی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک

نیتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے خلاف بے دلیل جنگ میں گھسیٹا:صیہونی تاریخ دان

?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:اسرائیلی-برطانوی مورخ آوی شلائم نے ایران کے خلاف جنگ کو 21ویں

سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا

?️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی

وائلڈرز کی فتح پر مسلمانوں کو تشویش

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی معمول

افغانستان کے ساتھ ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے:فواد چوہدری

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

ہم دھماکہ خیز مواد کو راستے سے ہٹانے کے لیےافغان بچوں کو استعمال کرتے تھے؛امریکی فوجی کا اعتراف

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایک امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے