?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں دشمن قوتیں ہمارے تعلقات کمزور نہیں کر سکتیں یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں چینی سفیرنونگ ژونگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک ،کورونا ویکسین اورمختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا.
چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو چینی صدر کی جانب سے یوم آزادی کی مبارک باد دی وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے چینی قیادت کے پیغامات کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کورونا کے دوران ویکسین کی فراہمی پر چین کاشکریہ ادا کیا.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے ملاقات میں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے.
قبل ازیں نادرا ہیڈکواٹرزمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ان کی حکومت پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسے انتخابات کروائے گی جس کے نتائج سب قبول کرلیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں. انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کوئی شناخت نہ ہو وہ نان سیٹیزن بن جاتے ہیں، نادرا جو ایلین رجسٹریشن کارڈز جاری کررہا ہے اس کی وجہ سے وہ مرکزی دھارے میں آجائیں گے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کی مدد سے وہ کاروبار کرسکیں گے، بینکوں میں پیسے رکھوا سکیں گے اور معیشت کا حصہ بن جائیں گے اور غیر قانونی کاموں سے بچیں گے.
وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو فراڈ معاشرے میں اور انتخابات میں ہوتا ہے ان سب کا حل ٹیکنالوجی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی دونوں کے استعمال سے ہم پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرلیں. انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہوگی کہ ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے منسلک کردیں گے اور ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، ایک ایک گھر سے 100، 100 جعلی ووٹس رجسٹرڈ کرانے جیسے تمام کام ختم ہوجائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کر کے ہم بالکل اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے.
وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نادار ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے نادرا کی نئی موبائل رجسٹریشن وین منصوبے کا افتتاح کیا دورے کے موقع پر وزیراعظم کو ایلین رجسٹریشن کارڈز، پاک کووڈ 19 موبائل ویکسینیشن پاس، قومی تصدیق و تجدید مہم اور نئے نادرا رجسٹریشن سینٹرز/نئی موبائل رجسٹریشن وین کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی وزیراعظم اس موقع پر نادرا کے نیشنل ڈیٹا وئیر ہاﺅس اور آپریشن روم کا بھی دورہ کیا.


مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
مارچ
ایران نے اکیلے امریکہ، اسرائیل اور مغرب کے خلاف جنگ جیت لی: حزب اللہ
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ
جون
برطانیہ ہمیشہ موقع پرست رہا ہے: فرانس
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا
ستمبر
عالمی شہرت یافتہ سلبریٹی بلا حدید نے بھی غزہ کی حمایت کا اعلان کیا
?️ 8 ستمبر 2025عالمی شہرت یافتہ سلبریٹی بلا حدید نے بھی غزہ کی حمایت کا
ستمبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے 10 دن بعد فلسطینی قیدی شہید
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی قیدی کو صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے
اپریل
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز
مئی
پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز
?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا
ستمبر
طالبان آئندہ 30 روز میں افغانستان پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس کا بڑا دعویٰ
?️ 13 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو
اگست