?️
راولپنڈی (سچ خبریں) دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری پوری توجہ کا مرکز رہا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ اس کی خریداری کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایئر شو کے دوران جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے نے غیر معمولی دلچسپی حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں اس طیارے کی نمایاں کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد جنگی طیارے کے طور پر عالمی سطح پر اُجاگر کیا اور کئی ممالک نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط بھی ہوگئے جو پاکستان کے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ معاہدہ جے ایف-17 تھنڈر کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت اور بین الاقوامی سطح پر اس پر اعتماد کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیارے بھی نمائش کا حصہ تھے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کے امام گرفتار
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یروشلم
مارچ
نیتن یاہو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوفزدہ ؛ وجہ؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے واقعات
جون
اسرائیل نے ایرانی دھماکے میں ملوث ہونے سے انکار کیا
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے جن
جنوری
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
یمنی فوج کا اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان
مارچ
غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن
اپریل
شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکار شہید
?️ 18 جون 2022میرانشاہ(سچ خبریں)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں دہشت گردوں اور
جون
’جیمنائی‘ کو گوگل کروم کا حصہ بنادیا گیا
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے
مئی