خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع مہمند میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے آپریشنز میں 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی، شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاور سیکٹر کے قرضوں کو کم کرنے کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبے میں بڑھتے

آئرلینڈ میں مظاہرے صیہونیوں کے خلاف مظاہرے

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:آئرلینڈ کے دار الحکومت ڈبلن میں مظاہرین نے مظلوم اور بے

ٹرمپ کا خلیجی دورہ؛ تیل کے ڈالرز پر رقص  

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کا خلیجی دورہ اقتصادی مفادات، ہتھیاروں کی فروخت

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کے احکامات دینے کا انکشاف

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی

یمن کا ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

?️ 11 فروری 2026یمن کا ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان  یمن کے نائب

صدر کے استعفیٰ کے بعد عراق میں سیاسی تبدیلیاں

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   اتوار کی رات 22 جون کو عراق میں صدر دھڑے

 20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید 

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی

زارا برانڈ کے کپڑے خریدنا حرام ہے:فلسطینی قاضی القضات

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی عدلیہ کے سربراہ نے ایک فتوے میں اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے