?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار قرار دے دیا۔
وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کے سامنے کمال کی اداکاری کی، گورنر فیصل کریم کنڈی پرائے کی شادی میں عبداللہ دیوانے بنے ہوئے ہیں، ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی گمشدگی بارے لا علمی ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی جبری گمشدگی کا براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی ہے، کے پی ہاوس میں توڑ پھوڑ واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلی کو زبردستی حراست میں لیا گیا، کے پی ہاؤس میں بھاری اکثریت سے منتخب وزیراعلی پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، کے پی ہاؤس میں کی گئی تھوڑ پھوڑ کی مرمت نہیں کی جائے گی بلکہ تاریخ کے طالب علموں کے لیے محفوظ کیا جائے گا، ٹوٹی پھوٹی کھڑکیاں اور دروازے جمہوریت اور فیڈریشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کہتے ہیں کہ جعلی حکومت کی یہ مذموم حرکت جمہوریت اور فیڈریشن پر سیاہ دھبے کے طور پر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی کی جبری گمشدگی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے غیر ملکی مہمانوں کو کیا پیغام ملے گا؟ غیر ملکی مہمان کیا سوچیں گے کہ پاکستان میں کیسی جمہوریت ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کو پی ٹی ائی احتجاج سے جوڑنے والے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر غیر ملکی مہمانوں کو کیا جواب دیں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ جعلی وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں بارے آج خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے، صوبائی حکومت ایڈوکیٹ جنرل کے توسط سے عدالتی کاروائی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور کے پی ہاوس تھوڑ پھوڑ بارے بحث کی جائے گی، منتخب وزیراعلی کی جبری گمشدگی پختون خوا کے لوگوں کی مینڈیٹ کی توہین ہے، اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی اور جعلی حکومت کے غیر جمہوری اور فسطائیت کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
موسمی حالات میں شدت، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی
?️ 18 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) موسمی حالات میں شدت کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی
دسمبر
شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی
مئی
یوکرینی شہری بھاری جانی نقصان کے بعد سویومی سے پیچھے ہٹے: روس
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سیکیورٹی سروسز کے مطابق، یوکرینی مسلح افواج نے بھاری جانی
دسمبر
صیہونی حماس سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے اعتراف کیا کہ حماس ایسے مواصلاتی
اکتوبر
بائیڈن اور ہیرس میرے قتل کے ذمہ دار ہیں: ٹرمپ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے جانشین
اگست
برطانوی کمپنی کا شیل پاکستان خریدنے میں اظہار دلچسپی
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی
اکتوبر
ہم اسرائیل کی توہین کا جواب دیں گے: ہسپانوی وزیر خارجہ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم
مئی
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی