?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورنے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوگیا، وفاقی حکومت اب ہم سے امداد مانگ رہی ہے اور ہم امداد دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں،صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔
ہماری معاشی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج وفاقی حکومت ہم سے امداد مانگ رہی ہے، صوبہ اس وقت اس پوزیشن میں ہے کہ وہ دیگر کو امداد فراہم کر سکتا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔
افغانستان کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیئے۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام فریقین کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ حکومت مزمل اسلم نے کہا تھا کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔حکومت کا فوکس ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور موثر عملدرآمد پر ہوگا تاکہ مالیاتی خودکفالت کی طرف بڑھا جا سکے۔
بجٹ میں صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔خیبرپختونخوا ہ کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا تھاکہ ہم آئندہ سال کیلئے بھی اپنے لئے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا ہ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔قبل ازیں بھی خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات برائے خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ نیا وفاقی بجٹ آئے گا تو آئی ایم ایف کی نئی شرائط بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈسکس کریں گے،اگلے بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بہت ضروری تھا۔ بانی پی ٹی آئی بجٹ کے حوالے سے ہمیں مزید گائیڈنس دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرخزانہ خیبرپختونخواہ کاکہنا تھا کہ ضم اضلاع کے پیسے وقت پر نہ دئیے گئے تو ہمارا سرپلس بجٹ متاثر ہوسکتا تھا۔صوبے کے مالی بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے کئی امور پر تبادلہ خیال ضروری تھا۔


مشہور خبریں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال
?️ 29 ستمبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد
ستمبر
روس سے خام تیل لانے والا دوسرابحری جہاز بھی کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
?️ 28 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے مالیاتی مرکز میں 45 ہزار ٹن سے
جون
ایرانی حملے نے صیہونیوں کے لیے کیا ثابت کیا؟حماس کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے
اپریل
اسرائیل امریکی ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر مجبور
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:دی گارڈین اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی خفیہ ملٹی بلین
دسمبر
اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیاں، وجہ کیا ہے؟
?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اس وقت ہر تیسرے شخص کے پاس انڈرائیڈ سمارٹ
اگست
بھارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جاری کردیے
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں اور عالمی
مئی
شنزو آبہ کی پارٹی نے ایوان بالا میں بھاری اکثریت حاصل کی
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ
جولائی
نواز شریف، مریم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف
اگست